آپ کا بلاگ بھی اچھا ہے۔ فرصت ملنے پر تفصیلی مطالعہ کروں گا لیکن وعدہ نہیں کرتا۔
بلاگ میں کہیں کہیں نسخ فونٹس موجود ہیں انہیں بھی نستعلیق پر لے آئیے اچھا رہے گا۔ ایک تحریر سائیڈ بار میں بھی نظر آ رہی ہے اس کا کیا مقصد ہے۔
اسی لئے ہم نے آپ کو اصلاحِ احوال کے لئے بلایا تھا۔
اب سمجھ آئی آپ کو۔
اصلاحی بھائی آپ ان محترمہ کی باتوں میں نہ آئیے گا۔ ہم دونوں (یعنی میں اور نین بھائی) مل کر آپ کو گپ شپ میں "طاق" کردیں گے۔ :) تب آپ مقدس سے صحیح طرح بات کرسکیں گے۔ :D
لیجے ہم نے یہ دھاگہ آج دیکھا ہے۔
یعنی ہم وہ بد تمیز ہیں کہ تعارف کے بغیر ہی گھنٹوں باتیں کرتے رہتے ہیں۔ اس بات کی تائید @محمد علم اللہ اصلاحی بھائی بھی کریں گے۔
کیا ہم اب آپ کے لئے خیرمقدمی کلمات کہیں؟؟؟
چلیے کہہ دیتے ہیں۔ خوش آمدید۔ محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے جناب۔ :)
جی میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں۔
ویسے خاکسار کا نام محمد احمد ہی ہے۔ کراچی میں مقیم ہوں۔ یہاں اس لئے آ جاتا ہوں کہ دو چار لفظ سیکھ جاؤں۔ باقی مجھ میں اور کوئی خاص بات نہیں ہے۔
توبہ توبہ ! یعنی آپ نے ہمیں اُن موصوف سے ملا دیا جنہیں ازل سے نوعِ انسانی کو بہکانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کیا نام تھا اُن کا ۔۔۔ خیر چھوڑیے ۔
ویسے آپ بھی بڑے شیطان ہیں۔ :D
بھیا محبت ہے آپ کی ۔ لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ آپ نیرنگ خیال صاحب کا تعارف پوچھیے کہ خاکسار کا نام تو پہلے سے ہی درج ہے اور اس کے علاوہ کوئی قابلِ ذکر بات بھی موجود نہیں ہے۔