نتائج تلاش

  1. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    کھانا کھانے کے بعد گرما گرم چائے پی... باہر نکلے تو پھر سرد ہواؤں کے تھپیڑے... جلدی سے کمرے کا رخ کیا... لرزتے کانپتے رضائی میں گھسے اور بہت دیر کپکپاتے رہے... دو موٹے پراٹھے کھانے کی وجہ سے تیزابیت محسوس ہوئی... سائیڈ میں پانی کی بوتل رکھی تھی... اس میں پانی باورچی خانے کے نل سے بھر لیا تھا...
  2. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    اس سفر کی ایک پرلطف بات یہ رہی کہ جب ہم ڈائیو بس اسٹینڈ پر بس کا انتظار کررہے تھے تو لئیق احمد بھائی کی کال آگئی... غالباً انہیں سکھر کا تو پتا تھا لیکن جب ہم نے بتایا کہ ہم گلگت جا رہے ہیں تو... ان کے تاثرات وہی بہتر بتاسکتے ہیں!!!
  3. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    بھائیو اور ان کی بہنو! ہم تقریباً ہر سال گھر والوں کے ساتھ ہی گھومنے جاتے ہیں... اس کے علاوہ گھر والے سال میں کم از کم ایک مرتبہ اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے ملنے بھی جاتے ہیں... اور دس پندرہ دن سے پہلے واپسی نہیں ہوتی... اس مرتبہ اچانک ہی دل چاہا کہ گھر جاکر اکیلے بیزار ہونے سے بہتر یے گلگت...
  4. سید عمران

    غائب اراکین یا تائب اراکین

    دوست ہیں اپنے بھائی بھلکڑ کہاں ہیں آج کل؟؟؟
  5. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    اس لڑی کے پہلے مراسلے کی تیسری، چوتھی اور پانچویں سطریں پڑھیں!!!
  6. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    سولہ گھنٹے کے تھکا دینے والے سفر کے دوران کسی ہوٹل کا کھانا کھانے کو دل نہیں چاہا، چائے بسکٹ پر گزارا کرتے رہے... اب بھوک کے مارے برا حال ہو رہا تھا... شام کے پانچ بجے کا وقت ہوگا... نلتر کے جس ہوٹل میں اترے اس کا مالک کم بیرا کم خانساں گرم گرم باورچی خانے میں لے گیا... ہم کراچی کی جھلسا دینے...
  7. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    وادی کے چاروں طرف یہی منظر تھا... اونچے اونچے سربفلک پہاڑ برف کی شال اوڑھے شدید دھند کی لپیٹ میں تھے... شوریدہ سر یخ بستہ کان پھاڑ ہوائیں ہاتھ پاؤں منجمد کیے دے رہی تھیں...
  8. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    لو جی آپہنچے ہم نلتر... جیپ سے اترتے ہی پہلا مسحور کن منظر نگاہوں کے سامنے تھا... برف پوش پہاڑ گہری دھند میں چھپن چھپائی کھیل رہا تھا!!!
  9. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    گلگت اترتے ہی سیدھا نلتر جانے والی جیپ کے اڈے کا رخ کیا... تقریبا دو گھنٹے کے سفر کے بعد نلتر پہنچے... راستے میں گھنگھور گھٹاٹیں گھر گھر آئیں اور رم جھم رم جھم پڑی پھوار... نلتر سے کچھ فاصلے پر نلتر نالے اور گھٹاؤں کا منظر!!!
  10. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!!!
  11. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    لو جی... پہنچ گئے ہم گلگت... پریوں کے دیس میں... پہاڑوں کے حصار میں... بادلوں کی چھاؤں میں.. گلگت بس اسٹینڈ پر چاروں طرف کا جائزہ!!!
  12. سید عمران

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    آپ اور ترکیب بتائے بغیر ترکیب کا نام لیں... توبہ کریں توبہ!!!
  13. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    جوں جوں منزل قریب آرہی تھی پہاڑوں کا گھیرا تنگ ہوتا جا رہا تھا... بادلوں کے تیور کڑے ہورہے تھے... گویا نئے آنے والوں کو جانچ رہے ہوں، بھانپ رہے ہوں... پرستان میں داخلہ کا اذن دینے کے لیے پرکھ رہے ہوں!!!
  14. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    آگے.... دور.... کہیں بہت دور فلک کو چھوتے دیو قامت پہاڑ، چمکتے دمکتے بادل اور نیلگوں آسمان... شاید ان ہی پربتوں کے اس پار ہے پریوں کا بسیرا... شاید پرستان کی حفاظت کے لیے زمین پر دیو ہیکل پہاڑوں کا حصار ہے... اور... اور آسمان پر بادلوں کا پہرہ... شاید!!!
  15. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    اور یہ رہا ہوٹل... مگر یہاں خوش آمدید کس عجیب انداز سے کیا جارہا ہے!!!
  16. سید عمران

    جانا گلگت کو ہمارا

    دوپہر بارہ یا ایک بجے کا وقت ہوگا کہ بس ایک ہوٹل کے پاس رکی... بس کے عقب میں دو الگ الگ رنگ کے پہاڑ آگے پیچھے نظر آرہے ہیں!!!
  17. سید عمران

    سادہ سا سوال ہے !

    ادرک، کریلے اور نیمبولی!!!
  18. سید عمران

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    یہ دنیا کے کامیاب ترین افراد ہوتے ہیں... کیوں کہ جہاں کامیابی دیکھتے ہیں ادھر ہی کو لڑھک جاتے ہیں... بینگن کے سر پر جو تاج ہے وہ اسی پالیسی میکنگ کے صلے میں سجا ہوا ہے شاید!!!
  19. سید عمران

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    ترکیب تو گھر والے جانیں... البتہ ہم انہیں خشکے کے ساتھ کھاتے ہیں... خشکا ابلے ہوئے چاول کو کہتے ہیں... ایک آلو بینگن بنتے ہیں اور ایک بگھارے بینگن... ہمیں پہلے نمبر والے پسند ہیں!!!
Top