ابلیس کی مجلس شوریٰ نامی نظم حضرت علامہ نے 1936 میں اپنے انتقال سے زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ دو سال قبل کہی تھی اور ان کے اردو کلام میں شعریت کے اعتبار سے تو بعض دوسری نظمیں اس کے مقابلے میں بہت بلند مرتبہ ومقام کی حامل ہیں‘ لیکن ’’اُمت ِ ِمسلمہ کے نام پیغام‘‘ کے اعتبار سے‘ اس میں ہرگز کسی شک وشبہ کی...