کراچی کے حالیہ سفر کے دوران لی گئیں چند تصاویر۔ زیادہ تر تصاویر ٹرین میں سفر کے دوران ہیں، اور شیشے کے پیچھے سے لی گئی ہیں۔
سفر کے آغاز میں گوجر خان کے آس پاس لی گئی ایک تصویر۔
کراچی سے واپس آ کر اگلے دن دفتر گیا، تو صبح ذیشان نصر بھائی نے رابطہ کیا اور اپنے اسلام آباد ہونے کی اطلاع دی۔ ساتھ ہی ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا، جو میرے لیے ایک خوش قسمتی کی بات ہے۔ فوراً آمادگی ظاہر کر لی۔ شام کو دفتر سے نکلتے ہوئے ان کی لوکیشن معلوم کی اور ان سے ملنے چلا گیا۔ ذیشان...
بدر الفاتح بھائی سے ملاقات:
بدر الفاتح بھائی کا گھر مریدکے سٹیشن سے کچھ دور ریلوے لائن کے قریب ہی ہے۔ مرید کے سے پہلے ویسے ہی ان کو بتایا کہ مرید کے کے پاس سے گزرنے لگا ہوں۔ انہوں نے فوراً اپنے گھر کی لوکیشن کا بتایا اور کہا کہ میں آ رہا ہوں، گزرتے ہوئے ہاتھ ملا نہیں سکتے تو ہلا ہی لیتے ہیں۔...
عاطف ملک بھائی سے ملاقات:
کراچی سے واپسی پر لاہور سٹیشن پہنچنے سے پہلے ڈاکٹر عاطف ملک سے رابطہ ہوا۔ اتفاق سے چھٹی ہونے کی وجہ سے انہوں نے لاہور سٹیشن پر ملاقات کا عندیہ دے دیا۔ لاہور پہنچ کر میں دوپہر کے کھانے کا آرڈر دینے سٹیشن ریسٹورنٹ پر گیا، تو عاطف بھائی کا فون آ گیا، جو میرے ڈبے کے باہر...
جب سے اردو محفل کا حصہ بنا ہوں، کسی بھی شہر جانا ہو تو دیگر مصروفیات کے ساتھ ایک خواہش محفلینز سے ملاقات کی بھی رہتی ہے۔ جو کہ اکثر و بیشتر دیگر مصروفیات کے سبب محض خواہش بن کر رہ جاتی ہے۔
بعض اوقات کسی سے بار بار کے رابطہ کے باوجود ملاقات نہیں ہو پاتی، اور بعض اوقات ایک فون ، یا میسج ہی ملاقات...
ڈیفالٹ فونٹ نستعلیق رکھنے کا میں کبھی حامی نہیں رہا۔ اس لیے کبھی ڈیفالٹ فونٹ تبدیل کرنے کا سوچا بھی نہیں۔ البتہ میری یہ خواہش ضرور رہتی ہے کہ ایپس میں انفرادی طور پر فونٹ تبدیل کرنے کی سہولت ہونی چاہیے۔ مثلاً براؤزرز میں یہ آپشن ہونی چاہیے کہ یوزر اپنی مرضی کا فونٹ منتخب کر سکے، اسی طرح میسیجنگ...
اس وقت یوٹیوب پر ہی اپلوڈ کیا تھا، مگر اس زمانے میں دس منٹ سے زیادہ کی ویڈیو مفت اپلوڈ نہیں ہوتی تھی، تو وہاں چار قسطوں میں ہے۔
چینل سے پروگرام کی باقاعدہ ریکارڈنگ حاصل نہ کی جا سکی۔
اے آر وائے کی جانب سے بھی اس سلسلے کے کچھ پروگرام تو اپلوڈ کیے گئے، مگر یہ نہیں اپلوڈ ہوا۔