کبھی ہوا کے جھونکے سے جھکتی اشجار کی ٹہنیوں کو دیکھو وہ ایک خاص انداز سے جھومتے ہوئے نیچے کی جانب جھکتی ہیں اور پھول اپنی ٹہنی کے ساتھ دائیں بائیں جھکتا ہے۔ جیسے ذکر کی لذت سے اس پہ ایک وجد طاری ہو اور بےاختیار وہ جھک جاتا ہو۔ یہ سارا عالم ماسوائے انسان کے وصل کی حالت میں ہے۔ جب کہ انسان وہ واحد...