ہم وعدے پر قائم ہیں۔ ایک بات البتہ اور آپ کو سوچنی چاہیے کہ ہمارے 13 ہزار مراسلوں میں موجود "شرارتی خرافات" یا "خرافاتی شرارتیں" بھی آپ کے کھاتے میں چلی جائیں گی۔ :) :)
چار چھ Exclusive اشعار کے سوا تقریباً سارا کلام محفل میں موجود ہے، بس میں اور آپ اپنے یوزر نیم Exchange کر لیں تو سارا کلام آپ کے نام ہو جائے گا۔ :) :)
آگر آپ کی اپنی ہے تو یہاں http://www.urduweb.org/mehfil/forums/%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%D9%BE%D8%A7%D8%A8%D9%86%D8%AF%D9%90-%D8%A8%D8%AD%D9%88%D8%B1-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C.17/
:) :) :) واہ ! نام والی بات بھی خوب ہے۔ ایک اور مزے کی بات یہ ہے کہ "فرحت" اور "احمد" ہم وزن الفاظ ہیں سو تخلص بدل لینے سے بھی اوزان خطا نہیں ہوں گے۔ :)
کریڈٹ سے تو میں شروع سے گھبراتا ہوں۔ واپس جو کرنا پڑتا ہے۔ باقی کلام آپ کے نام ہے۔ ہاں شاید کہیں کہیں تذکیر و تانیث کے مسائل درپیش ہوں سو اُس کا حل یہ ہے کہ طباعت سے پیشتر اُلٹ پُلٹ کر دی جائے، یا پھر پبلشنگ کا کام خیبر پختونخواہ میں ہو تو بھی استثنیٰ مل سکتا ہے۔
ہاہاہاہا ۔۔۔ کیا بات ہے۔ ہر مسئلے کا حل ہے آپ کے پاس۔ یوں بھی اس طرح کے اشعار Muhammad Ahmed Exclusive میں ہی آتے ہیں۔ کسی نے اپنی کتاب میں ڈال بھی دیے تو بھی "باجوک" قاری ضرور پہجان لیں گے۔ :) :)
ہاہاہا۔۔۔۔ یعنی شاعر ہونا اِت ناقابلِ فخر ہے کہ کوئی شاعر بننے کو تیار نہیں ہے۔ ہم بھی سوچ رہے ہیں کہ آج ہی اپنی بیاض کو آگ لگا دیں۔ (ٹائپ کرکے رکھ لیں گے:) :) :) )
سب سے جھک کے ملتا ہے ، سب سے پیار کرتا ہے
یہ جو ہے ادا اس میں ، یہ تو گاؤں والی ہے
اس کے ذرے ذرے میں ، حسن ہے محبت ہے
یہ ہماری دھرتی تو اپسراؤں والی ہے
کس کی یاد آئی ہے ، کون یاد آیا ہے
پھر ہماری آنکھوں میں رُت گھٹاؤں والی ہے
لاجواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
چھپا ہوا شاعر فرحت کیسے ہو سکتی ہیں، ہاں البتہ چھپی ہوئی شاعرہ کہا جا سکتا ہے۔ مزید براں کسی نیرنگیء خیال کے حامل شخص کو بھی شاعر کہا جا سکتا ہے۔ :) :) :)