ارے بھئی ۔۔۔۔! لگتا ہے مجھ جیسے پڑھائی سے بھاگنے والے شاگرد کو "اعزازی" سند دے کر اپنی جان چھڑائی جا رہی ہے۔ ٹھیک ہے بھئی! آپ لوگ ہی کر سکتے ہیں یہ کام۔ :) :) کرتا دھرتا جو ہوئے "نیشنل انسٹیٹوٹ آف شاپرز اینڈ شاپرازم" کے۔ :) :)
ذوالقرنین بھائی سے تو ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ :) :) شاپریت کی ابتدائی تعلیم بھی ہم ان سے ہی لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ہم فارغ التحصیل ہو جائیں گے تو ہمیں سند بھی ملے گی جس کے دائیں کونے پر نیرنگِ خیال صاحب کے اور بائیں کونے پر فرحت کیانی صاحبہ کے دستخط بھی ہوں۔ ہے نا خوشی کی بات۔ سند کی...
چوتھا ایوارڈ شاپرِ محفل والا ہم آپ کو واپس کر دیں گے کہ وہ ہم پر سوٹ نہیں کرے گا۔ :) :) ساتھ ساتھ لاجواب تحریروں کے بلا شرکتِ غیرے مالک بھی بن جائیں گے۔ :) :)
ہم تو "ناصح" کے نام سے پہلے ہی ایک تحریر لکھ چکے ہیں اور محفل پر چھاپ بھی چکے ہیں۔ اب آپ کے ساتھ بھی وہی ڈیل ہو سکتی ہے جو فرحت کے ساتھ ہوئی کہ ہمارے یوزر نیم سے اپنا نام ایکسچینج کروالیں۔ ہمیں اس لئے کوئی اعتراض نہیں کہ محفل کے تین ایوارڈ ہمارے نام ہو جائیں گے۔ :) :)
بھئی ہم نے تو عینی مروت کا لکھا شعر "نقل" کیا تھا۔ پھر ذوالقرنین بھائی نے کہا کہ کچھ مزید مشکل لفظ بھی جمع کر لیتے ہیں ۔ تاکہ جب فرحت آئیں تو ایک ساتھ ان سب کا مطلب پوچھ لیا جائے۔ :) :)
سبحان اللہ ۔
کیا اچھی تحریر ہے۔ اللہ خوش رکھے آپ کو۔
کیا بات ہے۔ بڑی عمدہ بات ہے۔
کیا نبض پر ہاتھ رکھا ہے بھائی ۔۔۔۔!
سچ کہا۔
تحریر تو لاجواب ہے۔ شعر بھی خوب ہے۔
اگر تیسرا پیراگراف (جس پر آپ کو اعتراض ہے) نہ بھی پڑھا جائے تب بھی رپورتاژ کی تعریف تو موجود ہے اور تقریباً درست ہی ہے۔ مزید تشنگی کی صورت میں نگہت یاسین کی پریزینٹشن بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ :)
اب لگتا ہے مجھے ہی آپ دونوں سے منت کرنی پڑے گی کہ براہِ کرم آپ دونوں تحریر لکھنے پر لگ جائیں تاکہ اس کیفیت نامے میں ہماری سزا قبل از فردِ جُرم میں کچھ تخفیف ہو سکے۔ :) :)
@فرحت ! آپ ناصح کو احمد کہہ لیجے۔ کان ہی پکڑنے ہیں نا۔ :) :) ویسے آپ کو بھی ہمیشہ یاد دلانا پڑتا ہے کہ آپ ایک اچھی رائٹر ہیں اور آپ کا بلاگ اور محفل کے قارئین آپ کی تحریریں شوق سے پڑھتے ہیں۔