نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    براہ کرم درستی فرما لیجئے۔ ’’جس رَہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے‘‘
  2. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    شاعرات کا بہت زیادہ تذکرہ نہ ہونے کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہے کہ ہمارا معاشرہ بنیادی طور پر ’’پدرسری‘‘ معاشرہ ہے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    پروین شاکر غالباً وہ پہلی شاعرہ ہے جس کے ہاں ’’نسائیت‘‘ کھل کر سامنے آتی ہے۔ اور لطف کی بات یہ ہے کہ نعرہ بازی جیسی کیفیت پیدا نہیں ہوتی۔ ہم پروین شاکر کو بلا خوفِ تردید بڑی شاعرہ کہہ سکتے ہیں۔
  4. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    آپ کو یاد ہو گا، میں نے ایک جملہ لکھا تھا: بہت آداب۔
  5. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    یقین جانئے گا، مجھے قطعاً کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ ادا جعفری کی شاعری ریڈیو پر سنی اور اس کو اپنی نوٹ بک میں ادا بھی۔ یہ غزل بھی ادا جعفری کی ہے نا؟ ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئے آئے تو سہی بر سرِ الزام ہی آئے کیا راہ بدلنے گا گلہ ہم سفروں سے جس رہ سے چلے اُن کے در و بام ہی آئے آپ خود بتائیے...
  6. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    فیض احمد فیض یقیناً بڑا شاعر ہے، نظریاتی معاملات سے قطع نظر فن میں وہ مثال ہے۔ حبیب جالب کا لہجہ اس کو نمایاں کرتا ہے اور اسے بہت سے ناقدین نے مزدور شاعر کا خطاب دیا ہے۔ ظہور نظر کو نہیں پڑھا۔ احمد فراز اور ناصر کاظمی؛ میں نئے لکھنے والوں کو ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ وہ اِن دونوں کو پڑھا کریں۔ ان کو...
  7. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    جناب شاہد شاہنواز صاحب۔ بات وہی ہے صاحب، ایک وہ جس کی طرف آپ نے اشارہ کیا:۔ اپنا حال اس تو سے بھی پتلا ہے۔ حفیظ جالندھری کو بہت کم پڑھا، ساغر صدیقی کو جتنا پڑھا بہت اچھا لگا، فوقی بدایونی کو پڑھا ہی نہیں، فانی بدایونی کا دیوان البتہ میرے پاس ہے روایت سے وابستہ بہت مضبوط شعر ہیں ان کے، حفیظ...
  8. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    کچھ دوستوں کی کتابوں پر ’’تقریباتی‘‘ اظہارِ خیال ۔۔۔ ’’حرف سفیر‘‘ ۔۔۔ ان پیچ فائل http://www.4shared.com/file/KUXM8-5-/M_Y_Assy_Harf_Safeer.html? ۔۔۔ پی ڈی ایف فائل http://www.4shared.com/office/gzYyhFMb/M_Y_Assy_Harf_Safeer.html? محترمی جناب الف عین، جناب @فاتح، جناب محمد وارث، جناب @التباس،...
  9. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    جناب الف عین۔ آپ کا حسنِ ظن ہے۔ یوں کہہ لیجئے کہ کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے، کچھ راہنمائی نقوش سے لے لی۔ آپ جیسے اہلِ علم و فن سے جو کچھ سنتا ہوں آگے پہنچا دیتا ہوں۔ ملازمت میں تو یہ فقیر اکبر حسین اکبر الٰہ آبادی کا وصی رہا ہے۔ یعنی ’’کھا ڈبل روٹی کلرکی کر خوشی سے پھول جا‘‘۔ بہت آداب۔
  10. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    معذرت خواہ ہوں، درستی فرما لیجئے گا۔ تقریباً ایک ہزار میل فی گھنٹہ، ایک منٹ میں سترہ میل سے کچھ کم۔
  11. محمد یعقوب آسی

    بچوں کو شاعری سکھانے کا سلسلہ

    مزمل شیخ بسمل صاحب کی بات کو تھوڑا سا آگے بڑھاؤں گا۔ علم قوافی فی الواقع ایک مشکل علم ہے۔ سکول اور ابتدائی کالج دور کے بچوں کو یہ سب کچھ بتانا بھی ہے تو ؟ ۔۔۔۔۔۔ خاص طور پر قافیے کے حوالے سے جو مثالیں دی جائیں، ان کو ’’یقینی طور پر درست‘‘ ہونا چاہئے، اور ہو سکے تو مثالوں میں اشعار شامل کئے...
  12. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    منطقہ حارہ اور دونوں باردہ منطقوں کے درمیان کی پٹیوں کو معتدلہ منطقے کہا جاتا ہے۔ ان دونوں پٹیوں میں موسم بہت متنوع ہیں اور سردی اور گرمی کے موسموں میں نمایاں فرق ہوتا ہے۔ تقریباً سارا ایشیا، سارا یورپ اور سارا شمالی امریکہ منطقہ معتدلہ شمالی میں ہیں۔ براعظم افریقہ اور جنوبی امریکہ کے جنوبی...
  13. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    ادھر قطبین سے ساڑھے تیئس ڈگری استوا کی طرف یعنی ساڑھے سڑسٹھ ڈگری شمال سے قطب شمالی تک منطقہ باردہ شمالی (زمین کا انتہائی شمال) اور ساڑھے سڑسٹھ ڈگری جنوب سے قطب جنوبی (زمین کا انتہائی جنوب) تک منطقہ باردہ جنوبی ہے۔ (نام کی توثیق کر لیجئے گا)۔ ان دونوں خطوں میں بارشیں اور برف باری زیادہ ہوتی ہے۔...
  14. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    خطِ استوا سے ساڑھے تیئس درجے شمال میں ایک فرضی خط ہے (بالکل فرضی بھی نہیں، تفصیل آگے آئے گی)، جسے خطِ سرطان کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے مقابل ساڑھے تیئس درجے جنوب میں خطِ جدی ہے۔ زمین کی وہ پٹی جو خطِ جدی سے خطِ سرطان تک پہیلی ہوئی ہے اسے منطقہ حارہ (زمین کا گرم منطقہ) کہتے ہیں۔ جاپان سے آسٹریلیا...
  15. محمد یعقوب آسی

    بچوں کو شاعری سکھانے کا سلسلہ

    بجا ارشاد، بلکہ ’’انتہائی‘‘ بجا!
  16. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    پرانے حساب کے مطابق خطِ استوا پر زمین کا محیط تقریباً چوبیس ہزار میل ہے۔ یوں زمین کی اپنے محور کے گرد کھومنے کی رفتار خطِ استوا پر تقریباً 670 میل فی گھنٹہ ہے، دس منٹ میں گیارہ میل۔ حتمی اعداد انٹر نیٹ سے لئے جا سکتے ہیں۔
  17. محمد یعقوب آسی

    بچوں کو شاعری سکھانے کا سلسلہ

    ’’شاعری سکھانا‘‘ اور چیز ہے ’’شعر کی فنیات اور بنیادی تصورات سے شناسائی‘‘ اور چیز ہے۔ بنیادی تصورات میں ان کو بتائیے کہ ردیف یہ ہے، قافیہ یہ ہے، لف و نشر یہ ہے، وغیرہ۔ اور شعر کو درست پڑھنا بھی سکھائیے! بچے کو اوزان اور بحور کے چکر میں ڈالے بغیر لفظوں کے ’’اتار چڑھاؤ‘‘ وغیرہ کے حوالے سے بات کی...
  18. محمد یعقوب آسی

    بچوں کو شاعری سکھانے کا سلسلہ

    ایک بہت اہم مسئلہ ہے: زبان میں بدیسی الفاظ کا غیر ضروری استعمال۔ ’’پاپا، میری بُکیں لا دیں نا‘‘ : ’’ابو (اباجان، بابا) میری کتابیں لا دیں نا‘‘ ’’شوز پہن لو بیٹا اور سوکس بھی‘‘ : ’’جوتے پہن لو بیٹا اور جرابیں بھی‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت آداب
Top