میں نے اوبنتو کو اکثر غیر مستحکم پایا ہے۔ ہر بار گنوم کوئی مسئلہ کرجاتا ہے اور مجھے کبنٹو پر واپس آنا پڑتا ہے۔ اس بار بھی پہلے اوبنٹو ہی انسٹال کیا تھا لیکن پھر دو تین کسٹمائزیشن کرنے سے ایرر آنا شروع ہوگئے اور میں نے کبنٹو انسٹال کرلیا۔ اب بہترین چل رہا ہے الحمداللہ۔
یہ سافٹویر کون استعمال کرے گا؟
پاکستان میں کامرس کی ساری تعلیم انگریزی میں ہوتی ہے۔ یہ کبھی بھی اردو میں نہیں رہی۔ ڈرا، ڈرائنگ اور چیک ڈرا کرنے جیسی اصطلاحات پڑھنے والے اسے کیسے استعمال کریں گے۔
اردو فورم پر انگریزی ٹیگ جچتے نہیں۔ اس لیے ہم اردو بلاگز پر بھی ان سے پرہیز کرتے ہیں۔ ٹریفک حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش ہی لگتے ہیں۔ مخمل میں ٹاٹ کا پیوند۔
System>Administration>Network
شمیل آپ بالا بتائے گئے پتے پر تشریف لے جائیں اور ونڈوز کی سیٹنگ کے مطابق وہاں سیٹنگ کردیں۔ اوبنٹو میں دو پینل ہیں اوپر اور نیچے۔ اوپر والے پینل پر بائیں سے دائیں تین مینیو موجود ہیں ان میںسے ایک سسٹم کا ہے۔ سسٹم سے ایڈمنسٹریشن اور پھر نیٹورک پر کلک کریں تو...
یہ آپ کے لین کارڈ کے ذریعے ہی کنفگر ہوگا۔ System>Administration>Network میں جاکر اپنے کمپیوٹر کا آئی پی، نیٹ ماسک اور سرور (آپ والی صورت میں راؤٹر کا ایڈریس) شامل کردیں۔ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ ڈی این ایس بھی اسی ڈائلاگ میں ایک ٹیب تلے ہونگے۔ اس کے بعد سسٹم کو ری سٹارٹ کریں اور کوئی ویب سائٹ...
بالکل ہزاروں لوگ سخت گرمی میں پایہ تخت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہزاروں لوگ ہر جگہ استقبال کررہے ہیں۔ ملک کی تمام بڑی جماعتیں اس کو سپورٹ کررہی ہیں اور لانگ مارچ تاریخی ناکامی سے دوچار ہوا۔ الحمد اللہ۔
یہاں پر ایک صاحب آیا کرتے تھے بطور امریکی محکہ خارجہ کے ترجمان کے۔ وہ کافی عرصے سے نظر نہیں آئے۔ ورنہ سوال ان سے پوچھتے۔ بلکہ وہ زیادہ "آفیشل" جواب دیتے تھے۔;)
یہ بزدل بس مذمت ہی کرسکتے ہیں اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔ فوجی مریں یا بے گناہ شہری انھوں نے بیان جاری کرکے فارغ ہوجانا ہے اور دوسرے زنخوں نے بینچ بجا کر۔