یہ نئی قسم کا تعارف ہے شاید۔ اس کا نام "تفتیشی تعارف" رکھا جا سکتا ہے
بس گل بہن کو محفل کے تھانے کا چارج دے دیا جائے۔ پھر دیکھیے ہر ایک کے تعارف کی فائل تھانے میں محفوظ ہو گی :LOL::LOL::LOL:
اللہ اللہ کرو، اگر میں نے کبھی مذاق کو مزاق لکھا ہوتا کم از کم آپ نے تو ٹوکنا ہی تھا اور دوسری بات یہ کہ مؤنث آپ کی نسبت سے لکھا تھا کیونکہ یہ میں نے اردو میں ایک نیا اصول بنا یا ہے کہ مذاق کو مؤنث کے لیے مؤنث لکھا جائے اور مذکر کے لیے مذکر :p
جب آپ ہی اپنی مذاق کا خیال نہیں رکھیں گے کوئی اڑائے نہ اڑائے وہ تو خودبخود اڑتی جائے گی نا :LOL::LOL:
نوٹ: محکمہِ املا و گرامر سے التجا ہے یہاں پر تذکیر و تانیث کی غلطی نہ نکالی جائے (فقط میری غلطی:p)