میں اس کی بہتری کے لیے کام ضرور کروں گا لیکن ابھی شاید یہ ممکن نہ ہوسکے۔ لینکس پر بھی اس کا ایک ہمزاد بنانے کی کوشش میں ہوں لیکن ابھی مسائل جان نہیں چھوڑتے۔
ان پیج کا نوری نستعلیق وی بی کے ٹیکسٹ باکس میں نہیں چلے گا۔ یہ فونٹ یونیکوڈ نہیں۔ البتہ محفل پر کچھ دوست ایسے فونٹس بنا رہے ہیں۔ فونٹس کے سیکشن میں مزید دیکھیں۔
سی شارپ میں اردو ڈاٹ نیٹ کنٹرولز
اردو میں نہیں ملے گی۔ یہ تکنیکی موضوع ہے اس میں زبان کم اور تصورات زیادہ اہم ہیں۔ آپ کو سٹیٹمنٹس، کوڈ وغیرہ سیکھنا ہوگا۔ انگریزی میں تو صرف وضاحت کی گئی ہوگی۔ جسے سمجھنا کوئی مشکل کام نہیں۔ ٹورنٹس سے آپ کو اس کی کتابیں بھی مل جائیں گی۔
ڈیٹابیس سے مراد مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس ہے۔ اسے بناتے وقت پی ایچ پی مائی ایڈمن میں اس کی کولیشن بھی سیٹ کی جاتی ہے۔ طےشدہ طور پر یہ لاٹین سی آئی ہوتی ہے آپ اسے یو ٹی ایف 8 سی آئی کردیں۔ امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔