کسی اور کے آئیڈیا میں اتنا خوبصورت رنگ نہیں بھرا جاسکتا۔ مجھے یقین ہے کہ آئیڈیا بھی مقدس بہنا کا خالص اپنا اور ذاتی ہوگا جو انہوں نے کہیں سے چُرایا ہوگا :grin:
کہیں اُن پردہ نشینوں میں خود آپ کا نام شام تو شامل نہیں :) کہیں آپ کا مطلب یہ تو نہیں کہ یہ فرد واحد کے بس کی بات نہیں جو مقدس بہنا نے تن تنہا کردکھا یا ہے۔:)
نہ مان کر تو دیکھیں۔ ابھی تو ہر ایک کی صرف ایک تصویر ہی لگائی ہے مقدس بہنا نے۔ پھر کہیں ہر ایک کی الگ الگ فوٹو گرافک ایگزی بیشن ہی نہ لگادیں۔ پھر تو ہم لوگ یہاں ایک دوسرے کو ’’منہ دکھانے‘‘ کے بھی قابل نہ رہیں گے :)
یعنی کہ یہ سب کچھ آپ نے سوچ کر کیا ہے ۔ حیرت ہے۔ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ صرف مذاق ہی مذاق میں ۔۔۔
تفنن برطرف، تصویروں اور کیپشن کا انتخاب بہت خوب اور سب کے حسب حال بلکہ حسب ماضی اور حسب مستقبل بھی ہے