آج تو ٹی10 ہوا لگ رہا ہے۔ ہم نے میچ دیکھنے کے لئے ٹی وی آن کیا تو اوپر "لائیو" نہ لکھا دیکھ کر گماں ہوا کہ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ آج میچ ہی نہیں تھا۔ پھر کرک انفو سے دیکھا تو اندازہ ہوا کہ دونوں فریقین مل کر بھی ڈیڑھ سو سکور نہ کر پائے۔
"نشہ" کی بات تو خوب کی ہے ویسے۔
لیکن صاحبانِ نظر کے پاس ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔
کچھ عرصہ پہلے تک ہم بھی اس "مضبوط وزیرِ اعظم" والی تھیوری پہ یقین کئے بیٹھے تھے۔ لیکن گماں ہے کہ یہ فقط غبارے میں ہوا بھرنے کو ہے۔
یہاں تک تو خلش کی گنجائش بنتی ہے۔ لیکن اب جوسر مشین بھی چل پڑی ہے تو یقین کرنا پڑے گا کہ صاحبِ جوسر اب ملک شیک پی کر رہے گا، چاہے دودھ میں زہر ہے یا سرف۔
ابھی بھی وجہ سامنے نہیں ہے؟؟؟؟
دیکھئے بھائی! اگر میرے سامنے جوسر بھی پڑا ہے، آم بھی کٹے پڑے ہیں، دودھ کا برتن بھی موجود ہے، چینی بھی موجود ہے اور گلاس وغیرہ بھی۔ نیز بجلی بھی آ رہی ہے اور بیک اپ میں جنریٹر بھی دکھائی دے رہا ہو تو اس بات پہ یقین کر لینے میں کیا تامل کہ میں آج ملک شیک پی کے رہوں گا۔
اس طرح کی تھیوریاں کچھ ہفتوں یا مہینوں سے گردش کر رہی ہیں۔
لیکن اب اس بات پہ یقین کر لیجئے کہ عمران خان صاحب ہی اگلے وزیرِاعظم بننے جا رہے ہیں۔ تاوقتیکہ کچھ غیرمعمولی وقوعہ دیکھنے کو ملے۔