محمد شاکر عزیز، لسانیات کا طالب علم ہوں۔ اردو محفل پر پچھلے تین سال سے رکن ہوں یہیں سے پروگرامنگ کا چسکا پڑا۔ سی شارپ کو اپنی مدد آپ کے تحت سیکھا اور اس میں ہاتھ پیر مار لیتا ہوں۔ زیادہ تر اس کو ٹیکسٹ پروسیسنگ کے لیے استعمال کیا ہے۔ امید ہے روبی آن ریلز میرے علم میں اچھا اضافہ ثابت ہوگی۔