ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)شاید وہ واحد ادارہ ہے جو جزوی طور پر حالیہ برسوں میں قومی اداروں کی منظم تباہی سے بچ گیا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ جلد ہی یہ بھی تباہ ہو جائے گا اس پر کئی حکومتی حملے ہو چکے ہیں۔ اسے تحلیل کر کے صوبوں میں ضم کرنے کے عزائم اس وقت پایہٴ تکمیل تک نہ پہنچ سکے جب اپریل 2011ء...