غیر مطمئن رہتے ہیں۔ پس لوگوں کی پرواہ بالکل نہیں کرنا چاہیے اور خدا کی دی ہوئی نعمتوں اور رحمتوں کو استعمال کرتے ہوئے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اپنی خوشی میں دوسروں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔
او گاڈ، آپ نے یہ بات کر کے مجھے ایک عدد بلاگ پوسٹ کی آمد کروا دی ہے۔ اللہ تعالٰی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے خوشی منانا اور معاشرے یا لوگوں کی قائم روایات ومعیارات سے میل کر پانے کی خاطر خود کو غیر ضروری تگ و دو میں ڈالنا یہ دو بالکل جدا باتیں ہیں۔ خوشی ہر شخص کو ملتی ہے خدا کی جانب سے۔ سو جنہیں...