استاد صاحب!
السلام علیکم دوستو! پہلی مرتبہ منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی سعادت نصیب ہوئی سوچا کہ آپ دوستوں کی بھی گوش گزار کر دی جائے۔
لیتا ہے نام یوں تو زمانہ حسین کا
پر آہ! فلسفہ ہی نہ جانا حسین کا
اک سرگزشتِ معرکہِ حق ہے کربلا
یہ داستاں نہیں، نہ فسانہ، حسین کا
حاجت نہیں کسی کے غلو کی...