السلام علیکم! :)
کل دن بھر کی بارش کے بعد آج یہاں بھی دن بھر دھوپ رہی۔
برف تو اب تک غائب ہے۔ شائد ہیلی فیکس میں اس طرح برف باری نہیں ہوتی جیسے ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول ہے۔
تجزیہ نگار کوئی زید حامد ٹائپ اداکار معلوم ہوتا ہے۔ جس کا ورلڈ وژن انتہائی سادہ بلکہ احمقانہ ہے۔
اول تو یہ شخص قومیت کی بنا پر جاری تحریکوں مثلاً بلوچ شدت پسندی اور طالبان جیسی تحریکوں میں فرق کرنے سے قاصر ہے۔مثلاً بلوچ عسکریت پسندوں سے بھارت کو کوئی خطرہ نہیں کہ یہ ایک مخصوص نسل اور خطہ تک...
ہندوستان کو خود ان شدت پسندوں سے خطرہ ہے۔ پاکستان کی شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں ناکامی کی صورت میں ہندوستان کو مزید نقصان ہوگا۔
ہندوستان بھلا ان مذہبی شدت پسندوں کی مدد کیوں کرے گا ؟
فاکس نیوز امریکہ میں دائیں بازو کے قدامت پسندوں کا ترجمان جانا جاتا ہے۔ یہ اسی طبقہ کی نمائندگی کرتا ہے جس نے بش کو منتخب کیا۔ امریکہ میں وہ لوگ جو مسلمانوں کے متعلق تعصبات رکھتے ہیں وہ عموماً اسی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔