کراچی محفلین کی دعوت ملاقات کے موقع پر ہم جناب منتظم اعلی اردو محفل محمد تابش صدیقی صاحب اور جناب قبلہ محمد وارث صاحب جناب الف عین صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بذریعہ وڈیو کال اپنی شمولیت کا شرف بخشیں تو ہم اس سلسلے میں انتظام ضرور کریں گے ۔
خوش آمدید امان بھائی ۔
ان شاء اللہ جلد ہی دیگر احباب کے صلاح مشورہ سے پروگرام کو حتمی شکل دی دی جائے گی ۔اگر آپ مناسب سمجھیں تو اپنا موبائل نمبر ہمیں یا سید عمران بھائی کو ذاتی پیغام میں بھیج دیں تاکہ آپ سے رابطہ کیا جا سکے ۔
صبح کے وقت دعوت ملاقات رکھنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بات چیت کے لیے کافی وقت میسر آ جاتا ہے ۔رات میں اتنا وقت نہیں دستیاب ہو پاتاکہ محفلین کے ساتھ زیادہ وقت گزرا جاسکے ۔