پولنگ اسٹیشن جاتے ہوئے تایا ابو کہہ رہے تھے بتاؤ کس کو ہرانا ہے میں ووٹ ڈال دیتا ہوں کہ اب تک جسکو بھی ووٹ ڈالتا آیا ہوں وہ ہارتا ہی آیا ہے- میں نے دل میں ہی کہا تو تایا ابو ٹرمپ کو ووٹ کیوں نہیں ڈالا تھا-
اچھاکیا ناں- میں نے بھی تقریباً ایک بجے کے قریب ووٹ کاسٹ کیا کوئی رش نہیں تھا- بس میرے پیچھے ایک انکل اور انکا بیٹا آ گئے تو میں نے انکل کو پہلے موقع دے دیا- جبکہ صاحبزادے صاب کو روکے رکھا- ;):p
پی ٹی آئی نے ایک ایپ متعارف کروائی جس کی مدد سے اب لسٹوں کو کھنگالنا نہیں پڑتا- آئی ڈی کارڈ نمبر دیں اور تمام تفصیل حاضر ہے- یہ شاندار تجربہ ہے- البتہ انہوں کی اسکی رسائی محدود رکھی ہے فلحال-