اس زمانے میں فیسبک سے تصاویر پوسٹ کر رہا تھا۔ روابط کچھ عرصہ بعد خراب ہو گئے۔ بلکہ اب سالوں بعد فیسبک میری کتنی ہی تصاویر کھا چکا ہے اور وہ فیسبک پر بھی نظر نہیں آتیں
اگلے دن اسلام آباد میں پیدل پھر رہا تھا تو کسی کے لان میں یہ نظر آیا۔اگر ہمارے ہاں کسی کے فرنٹ یارڈ میں ایسا سائن ہو تو اس پر کتے کی شکل ہوتی ہے کہ یہ ممانعت کتوں کے لئے ہوتی ہے لیکن یہ انسانوں کے لئے ممانعت لگی۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
یوں 10 کلومیٹر کی ہائیک ختم ہوئی۔ کل ایلیویشن گین 509 میٹر۔
ہائیک کے بعد نیچے ہم نے چائے پی۔ پھر ٹیکسی کال کی اور واپس ہو لئے۔
شکریہ نیرنگ خیال کہ اتنی دور سے ملنے آئے