ہمارا نہیں خیال کہ انھوں نے کبھی باقاعدہ خطاطی کی ہو، البتہ خوشخط ضرور ہیں۔ بلکہ ہماری خالہ جان اور محلے کی دوسری خواتین ان سے رومال اور تکیے وغیرہ پر اشعار لکھوا کر کڑھائی کیا کرتی تھیں۔ اگر ہمیں ٹھیک سے یاد ہے تو کئی دفعہ ماموں تکیوں کے لیے اشعار خود ہی تخلیق کر کے خوشخطی کرتے تھے اور کبھی...