نتائج تلاش

  1. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    چوہدری صاحب! آپ نے بھی پتے کی بات کہہ دی ہے، اگر ببر فارسی کا لفظ نہ ہو تب تو بالوں والے شیر کو آپ چاہے تو ببر شیر بھی کہہ دیں جیسا کہ اردو معاجم کے مندرجات: بَبَر اور بَبْری سے پتہ چلتا ہے! ہماری پشتو میں بھی لفظ بَبَر (بفتحتین) بڑے اور گھنے بالوں والے شخص یا جانور کے لیے استعمال ہوتا ہے چاہے...
  2. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    میں آپ سے تقریبا سو فیصد متفق ہوں بجز اس کے کہ باگھ اگر چہ ہندی اور ہندوستان میں ایک روزمرہ لفظ ہے مگر اردو اور پاکستان میں غیر معروف ہے۔ اس کو تعلیم یافتہ لوگ فورمز، سوشل، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا وغیرہ سے معروف بنا سکتے ہیں، اگر ان کو قابل قبول ہو، یہ جانتے ہوئے کہ ہماری اردو لغات میں اس کا...
  3. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    بلکہ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ایشیا اور یورپ کے علاوہ بر اعظم شمالی امریکا بھی شیروں کا مسکن رہا ہے۔ شیروں کی ایک ناپید نوع American Cave Lion جس کو Mega Lion بھی کہتے ہیں، شمالی امریکا میں شیروں کی ایک ذیلی نوع تھی۔ کسی کو Mountain Lion جس کو Puma یا Cougar وغیرہ بھی کہتے ہیں، سے Cave...
  4. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    نوازش، فرقان صاحب! یہ آپ کا بڑا پن ہے، مجھے ایسا کوئی وسوسہ نہیں :)۔ ان شاء اللہ، اس موضوع کے اختتام پر کسی وقت کچھ گپ شپ ہو جائے گی۔
  5. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    جی ضرور! پشتو میں شیر کو زْمَرے (بسکون زاء، بفتح میم اور یائے مجہول) کہتے ہیں، اگر چہ تعلیم یافتہ لوگ شیر بھی استعمال کرتے ہیں۔ چیتے (باگھ) کے لیے کوئی متعین لفظ میرے علم میں نہیں، البتہ کئی لوگ پڑانگ (پشتو: پړانګ، بسکون اول) کہتے ہیں جس کا لسانی رشتہ فارسی پلنگ (بروزن پلنگ اردو) سے ملتا ہے لیکن...
  6. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    لفظ تیندوا میں نے لیپرڈ کے لیے لکھا تھا لیکن "اختلاط رسم الخط" نے نا حق اس کو ٹایگر کے شانہ بشانہ لا کھڑا کیا ہے لہذا یہاں تصحیح لکھ رہا ہوں کیونکہ وہاں مزید گڑبڑ ہوجانے کا خطرہ ہے!
  7. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    "شیر" اصلا ایک فارسی لفظ ہے جو اردو اور ہندی میں غالبا مغل دور سے یا اس سے بھی پہلے استعمال ہوتا چلا آرہا ہے۔ فارسی زبان میں اس کا معین اور غیر مبہم مفہوم وہی ہے جو انگریزی میں لفظ Lion عربی میں اسد، لاطینی Leo اور ہندی میں سنگھ یا سِنہ (سِنہہ) (सिंह) کا ہے۔ فارسی میں Tiger کیلئے "بَبْر" (باء کے...
  8. محمد ابراہیم خان افغان

    اوزان رباعی کی تسہیل

    اللہ کا شکر ہے! بڑی مشکل سے اپنی پوسٹ میں تصاویر اور جداول شامل کردیں۔ قارئین کرام سے حوصلہ افزائی کی امید ہے۔۔
  9. محمد ابراہیم خان افغان

    اوزان رباعی کی تسہیل

    تصاویر کو شامل نہیں کر پا رہا ہوں اور نہ ہی جدولوں کو!
  10. محمد ابراہیم خان افغان

    اوزان رباعی کی تسہیل

    (آخری قسط) رباعی کے اوزان کی تسہیل کے لیے دو مقدمے ذہن نشین کر لینے چاہئے: 1. عربی میں اکثر اسماء کے آخر میں ایک مخصوص قسم کا نون جس کو نون تنوین کہتے ہیں، آتا ہے جو تلفظ میں تو بالکل نون ساكن کی طرح ہوتا ہے لیکن لکھنے میں دو زبر، زیر یا پیش کی صورت میں ہوتا ہے جیسے "مثلاً" (= مَثَلَنْ)۔...
  11. محمد ابراہیم خان افغان

    اوزان رباعی کی تسہیل

    تہ دل سے مشکور ہوں آپ کا!
  12. محمد ابراہیم خان افغان

    اوزان رباعی کی تسہیل

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اوزان رباعی کی تسہیل (پہلی قسط) "رُباعی" ایک مقبول مگر، عام خیال کی رو سے، ایک مشکل صنف شعر ہے جو فارسی شعراء کی ایجاد ہے۔ اس صنف میں معدودے چند شعراء ہی طبع آزمائی کرکے اپنے فن کا لوہا منواسکے ہیں۔ فارسی میں عمر خیام رح کی رباعیات اپنی فنی باریکیوں اور نازک خیالی کے سبب...
  13. محمد ابراہیم خان افغان

    تری منزل کا راہی ہے وہی جو دل سے عاری ہے!

    وارث صاحب، آپ کی بات بسر و چشم! میں بہت چھوٹا آدمی ہوں، میری کیا اوقات کہ غلط تلفظ کو رواج دوں۔ اس پے درپے سرزنش سے تو اب صَبَر کا دامن چھوٹ رہا ہے اور دھیرے دھیرے صَبْر کا دامن ہاتھ آرہا ہے۔ مگر صرف ایک بات پر مسلسل اصرار کئے جا رہا ہوں کہ غلط العوام کیلئے کوئی حد بندی ہے کہ کب تک اس میں رہ کر...
  14. محمد ابراہیم خان افغان

    تری منزل کا راہی ہے وہی جو دل سے عاری ہے!

    محترم شکیب صاحب، آداب عرض ہے! آج اچانک اردو ویب پر آپ کے نام کے انگریزی ہجے دل کی آنکھوں سے دیکھنے کا اتفاق ہوا جس سے غلط العام تلفظ کے بارے میں ایک اور سنجیدہ بات پر غور و فکر کا موقع ملا جو آپ کے خلاف حجت ہے اور آپ ہی کے موقف کا خون کرتی ہے۔ ہجوں کو دیکھ کر بڑے ادب سے عرض کرنا پڑ رہا ہے کہ آپ...
  15. محمد ابراہیم خان افغان

    تری منزل کا راہی ہے وہی جو دل سے عاری ہے!

    جناب عالی! میرے رویے پر تنبیہ کا تہ دل سے مشکور ہوں اور کسی موہومہ گستاخی کے لئے معافی کا خواستگار ہوں۔ عرض یہ ہے کہ میری طرف سے کوئی جارحیت نہیں بس یہ آپ کا سوء ظن ہے اور سچ پوچھئے تو اس کا پہل آپ ہی کر رہے ہیں کہ مجھ پر مثلا "مذکورہ اشعار میں خیالات بھی بلند نہیں" کی پھبتی کس رہے ہیں۔ خدا جانے...
  16. محمد ابراہیم خان افغان

    تری منزل کا راہی ہے وہی جو دل سے عاری ہے!

    "پاک؟؟ و ہند"!! پاکستان میں "غزل" کہنے والے تو آپ کو بہت ملیں گے البتہ "گجل" کہنے والا تو خاک ملتا، کوئی سمجھنے والا بھی نہیں ملے گا. ہندوستان کی بات الگ ہے، وہاں تو بسا اوقات کسی کو یہ تک پتہ نہیں ہوتا کہ میں کونسی زبان بول رہا ہوں، کوئی اسے اردو کہہ رہا ہے تو کوئی ہندی اور کوئی ہندوستانی۔ کوئی...
  17. محمد ابراہیم خان افغان

    تری منزل کا راہی ہے وہی جو دل سے عاری ہے!

    اس گفتگو کے آغاز کا مقصد چونکہ 'اصلاح' لینا بیان کیا گیا تھا اس لئے میں دوستوں کی اصلاح کا برابر خیر مقدم کرتا ہوں۔ جو باتیں میں عرض کر رہا ہوں اس کو ممکنہ توجیہات کے طور پر پیش کر رہا ہوں۔ جناب شکیب صاحب! آپ نے غلط العام کی بحث چھیڑ دی تو میں نے مناسب خیال کیا کہ ذرا اس قضیے کی بھی کچھ تنقیح ہو...
  18. محمد ابراہیم خان افغان

    تری منزل کا راہی ہے وہی جو دل سے عاری ہے!

    ۔۔۔یہاں سے پیغام ہٹایا جا چکا ہے۔۔۔
  19. محمد ابراہیم خان افغان

    تری منزل کا راہی ہے وہی جو دل سے عاری ہے!

    اول تو آنجناب کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میری ورق سیاہی کو لائق تبصرہ سجھا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر تصحیح فرمائی! آپ کی نگارشات پر کچھ معروضات پیش خدمت ہیں: • 'ایک' دراصل 'اک' ہی تھا، غلطی سے 'ایک' لکھا ہے۔ • وزن یوں ہے: ترے رستے:مفاعیلن، کا اک غم کیا: مفاعیلن، کہوں وہ سو: مفاعیلن، پہ...
  20. محمد ابراہیم خان افغان

    تری منزل کا راہی ہے وہی جو دل سے عاری ہے!

    اب دوبارہ تدوین سے الحمد للہ مکھڑا نظر آ ہی گیا!
Top