اس رمضان تو نہیں، پچھلے رمضان شنید ہے کہ جے ڈی سی والوں نے سحری میں شتر مرغ کا قورمہ کھلایا تھا۔ کئی بار سوچا کہ شرم کو مار کر شترمرغ کھانے پہنچ جائیں پر ہم سے نہ ہوا!
پچھلے دنوں سجاول سے واپسی پر لب سڑک ایک چھابڑی فروش کو کنول کے ڈنٹھل اور پھل بیچتے پایا۔ دونوں خرید لیے ۔ پھل میں سے اس کے گوندنی سائز بیج نکال کر کھائے۔ نیز ڈنٹھل چکن۔ قیمے میں پکواکر کھائے۔ سواد آگیا۔