کسی مفکر نے کہا تھا کہ الفاظ کے پیچھے مت بھاگیں بلکہ خوبصورت خیالات تلاش کریں اگر آپ کو خوبصورت خیالات مل گئے تو الفاظ خود بہ خود آ جائیں گے اور آپ کے سامنے دست بستہ کھڑے ہو جائیں گے (یا ایسا ہی کچھ)۔ :)
ابھی تو آپ ننھے منے ہیں۔ پہلے کچھ آپ بیتیاں پڑھیں، اُن میں بیان کردہ تجربات پر عمل کرکے دیکھیں اور پھر جب تجربہ ہو جائے تو اپنی سوانح حیات لکھیں۔ :) :)
اچھی بات ہے!
ارادہ پہلی سیڑھی ہوتا ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ یادداشتیں لکھتے رہنا ایک اچھا طریقہ ہے۔ بالخصوص سفرنامہ لکھنے والے اکثر لوگ یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں۔
اور زندگی بھی ایک سفر ہی ہے۔ :)
یہ بھی ٹھیک ہے۔
فرصت نہیں ملتی زندگی میں۔ نکالنی پڑتی ہے۔
جب آپ سمجھیں کہ اب سوانح حیات لکھنے کا...
ابھی اوپر والی پوسٹ پڑھ کر ہی تو ہم تصور ہی تصور میں گاؤں کے بیچوں بیچ بہت سارے ویلوں کے ساتھ پلنگ پر چوہدری بنے بیٹھے تھے۔ :chill:
آپ نے تو آ کر ہمارے پیروں تلے پلنگ نکال لیا۔ :oops:
کامیابیاں ہوں تو اچھی بات ہے۔ نہ بھی ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ہاں کچھ قابلِ ذکر باتیں ہوں جو لوگوں کی دلچسپی کا باعث بھی بنیں۔
عام سے لوگ بھی جب اپنے خاص اسلوب میں لکھتے ہیں تو کچھ مختلف لکھ لیتے ہیں۔ (اور ادب میں مختلف یا اوریجنل ہونا بھی اہم ہوتا ہے) جیسے لوگوں نے ڈائری آف نو باڈی قسم کی...