آپ نے کہا کہ عدنان بھائی آہستہ آہستہ کوچہء سیاست کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں تو ہم نے سوچا کہ آہستہ آہستہ کو تھوڑا سا دھکا لگا کر تیز تیز کر دیا جائے۔ ایسا نہ ہو کہ جب تک عدنان بھائی پہنچیں تو نیرو کے پاس بجانے کے لئے بانسری بھی نہ رہے۔ :) :)
یہ بات واقعی ٹھیک ہے کہ مجھے پڑھنے پڑھانے کا وقت بہت کم ملتا ہے۔
بقول جون ایلیا:
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں :)
اچھی بات یہ ہے کہ آپ فراغت کو کتب بینی جیسے اچھے کاموں میں لگاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت عطا فرمائے۔ آمین۔
ڈالر مارکیٹ میں فری فلوٹ ہو یا کنٹرولڈ رکھا جائے۔ اصل مسئلہ یہ نہیں ہے۔
اصل مسئلہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی ادارے ہیں۔ جو ملکوں کو قرضوں میں پھنسا کر رکھنا چاہتے ہیں اور مختلف ممالک کے بدعنوان لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یہ لوگ ان مالیاتی اداروں سے یہ پیسے لے کر اپنے کھیسے میں ڈالتے ہیں اور...
تفصیلات ملاحظہ فرمائیے۔
روزنامہ دنیا :- شہر کی دنیا:-پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023کاآغاز 10 فروری کو ہوگا
ایاز امیر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کراچی اور الحمرا آرٹس کونسل کے تعاون سے تین روزہ ’’پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023‘‘ کا آغاز 10 فروری کو الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کیا جائے گا۔...
لگتا ہے کہ لوگ ہماری اس تھریڈ کی پیروی کر رہے ہیں۔ :)
آئے روز کتابیں واپس کرنے کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ :) :)
یہ خبر دیکھیے:
======================
43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
ورجینیا: امریکا میں ایک لائبریری سے نکلوائی گئی کتاب 43 تقریباً سال بعد واپس لوٹا دی گئی۔
امریکی ریاست...
واقعی ! اردو محفل باقی انٹرنیٹ کی دنیا کے مقابلے میں ایسی ہی حسین معلوم ہوتی ہے۔
بہت شکریہ!
آپ اپنا کلام ضرور پیش کیجے۔ باقی محفل کے احباب کسی لگی لپٹی کے بغیر اپنی دیانت دارانہ رائے پیش کیا کرتے ہیں۔ اور ایک شاعر کے لئے سب سے اچھی بات یہی ہوتی ہے۔ :)
ہاہاہاہاہاہا
ظہیر بھائی ! یہ لطیفہ بہت بجا یاد آیا آپ کو۔ :)
مجھے بھی اکثر یاد آتا ہے۔ بلکہ اس شعر کا پہلا مصرع بھی کم و بیش یاد ہے جو کچھ اس طرح سے تھا۔
غم نہ کر تو کہ ترے رنج کا خوگر میں ہوں
ناریل جس کے لگا ہاتھ ۔۔۔۔۔ :) :) :)