اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ شیخ علی بن محمد الخزاعی تھے جو اندلس میں برپا افراتفری کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑ کر مراکش کے شہر فاس آنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ انہوں نے ایک کتاب مرتب کی جو ساری کی ساری کتب حدیث سے ماخوذ ہے۔ اس اعتبار سے ان کے دور کی منفرد کتابوں میں سے ہے۔ اس کتاب کے استناز اور...