ویسے میں آپ کی بات کے حق میں ہوں۔
معلوم یہی ہوتا ہے کہ مغلوں کے دور میں عوام کی تعلیم و ترقی کے لئے وہ سب نہیں کیا گیا جو وقت کی ضرورت تھا۔ سننے میں یہی آیا ہے کہ شیر شاہ سوری کے سوا باقی حکمرانوں نے عوامی فلاح کے کاموں پر توجہ نہیں دی۔
نبیل بھائی! آپ کی بات درست ہے۔
اگر آپ میرے شروع کردہ گزشتہ دس دھاگے دیکھیں (اس لڑی کے علاوہ) تو آپ دیکھ سکیں گے کہ دس میں سے پانچ ایسے زمروں میں ہیں کہ جو انڈر موڈریشن ہیں۔ اور باقی سب کے سب اپنے متعلقہ زمروں میں ہیں (یعنی کسی ایک میں بھی منتقلی کی نوبت نہیں آئی) ۔ اس سے آپ جان سکتے ہیں کہ...
ماشاء اللہ عرفان بھائی!
اللہ تعالیٰ ان بچوں کو خوش رکھے، ماں باپ کا فرماں بردار بنائے اور ایمان کی دولت عطا فرمائے۔ آمین۔
یقیناً مغرب کے ساتھ ساتھ کچھ نہ کچھ کریڈٹ والدین کو بھی جاتا ہوگا۔ :)
دراصل اس دھاگے کا موضوع جو ویڈیو ہے وہ آج کی ڈیولپمنٹس سے متعلق ہے نہ کہ آج سے پہلے کے معاملات سے۔ آج جو مسلمان بچے مغرب میں پڑھ لکھ کر جوان ہو چکے ہیں اُن کا معاملہ مختلف ہے۔
آج مغرب نے ایل جی بی ٹی کیو مہم کو ٹاپ گیر میں ڈال دیا ہے اور مختلف ممالک میں اس حوالے سے اسکولوں میں تعلیم کو...
اگر آپ ہم جنس پرستی اور ایل جی بی ٹی وغیرہ کو اسلام کے بنیادی عقائد کے خلاف نہیں سمجھتے (جیسا کہ آپ نے امریکی مسلمانوں کے سروسے سے متعلق دھاگے میں کہا) تو پھر یہی ہمارا آپ کا اختلاف ہے۔ اور یہی وہ چیز ہے کہ جو اس دھاگے میں زیرِ بحث ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اتنے زیادہ موڈرن نہ ہو جائیں کہ...
بالخصوص ایل جی بی ٹی کا معاملہ تو اب یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ اسلام کے علاوہ عیسائی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی اس سے بیزار ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اور مختلف ممالک کی طرف سے اس کے خلاف آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔
عبید بھائی! یہ بات میں نے بھی کچھ لوگوں میں واضح طور پر محسوس کی ہے لیکن یہ وہ مسلم تھے جو میچورٹی کی عمر کو پہنچنے کے قریب یا بعد میں بیرونِ ممالک پہنچے۔ شاید ایسے لوگوں نے یہی خیال کیا ہو کہ اس نئے ماحول میں اگر اپنے دین کو بچانے کے لئے اضافی کوششیں نہیں کیں تو وہ اپنا دین نہیں بچا سکیں گے۔...
یہ بات تو درست ہے۔ لیکن "ہمارا معاشرہ" آزاد نہیں ہے۔
یعنی یہ زمرہ زیرِ ادارت ہے۔
زیرِ ادارت زمرے میں سیر حاصل گفتگو ذرا مشکل ہی ہوتی ہے۔ چونکہ:
؎ ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے سلسلہ تکلم کا۔
اور یہ کہ جوابات بروقت نہ ملنے سے کچھ عجیب و غریب تکرار بھی ہوتی ہے۔
اگر رپورٹنگ کے سسٹم کو ہی بہتر طریقے پر...
مختلف علاقوں کے مسلمانوں میں تھوڑا بہت فرق تو ہے، لیکن اسلام کے بنیادی عقائد کی حد تک تو تو تقریباً سب ہی متفق ہیں۔
اور اسلام ہی کیا، اب تو مغرب میں جن چیزوں کو رواج دیا جا رہاہے وہ تو دیگر مذاہب کے لئے بھی قابلِ قبول نہیں ہیں۔ حتیٰ کہ مذکورہ چیزیں فطرت اور عقلِ سلیم تک کے خلاف ہیں۔