روگ اِس عشق کا لگائیو مت
یونہی چین و سکوں گنوائیو مت
ہم جو جاتے ہیں چھوڑ جنت کو
تُم جہنم کی راہ دکھائیو مت
دیکھنا، آئینوں سے وحشت ہے
تُم نظر سے نظر ملائیو مت
ہم بُلائیں جو غیر کو اِک دن
ہاں دمِ مرگ تک بلائیو مت
غم کے قصے زبان تک پہنچے
ہر گھڑی اب ہمیں رلائیو مت
کیا خبر بَک رہے ہو کیا صاحبؔ...