پشتو کے مخصوص حروف
جیسا میں نے عرض کیا تھا کہ پشتو کے 42 حروف میں سے 5 حروف پشتو کے ساتھ مخصوص ہیں، کسی اور زبان میں نہیں پائے جاتے۔ ان حروف کی مختصر تفصیل یہ ہے:
څ: اس کا تلفظ تسیم (Tseem) کریں گے۔ یہ حرف ان الفاظ میں آتا ہے جن کا تلفظ سخت لہجے میں پشتو بولنے والے ‘تس‘ سے کرتے ہیں...