تمام نظری علوم قولی ہیں مگر جسے حرفت یا صناعی کہتے ہیں وہ محض سننے یا پڑھنے سے نہیں آتی یہ کرنے سے ہوتی ہے۔ فن زرگری کی کتاب پڑھنے سے کوئی زرگر نہیں بن سکتا۔ اس کے لیے عمل مسلسل کی ضرورت ہے۔ لیکن جس کو درویشی یا فقر کہتے ہیں اور جس کا مقصد تنویر و تزکیہ باطن ہے اس میں اصل فیضان کسی اہل دل کی...