سوال یہ بھی ہے کہ ایک سلیب سے اوپر والی اضافی سیلیری پہ زیادہ ٹیکس لگے گا یا تمام سیلیری پہ۔
سابقہ سسٹم میں صرف اضافی تنخواہ پہ اگلی سلیب کا ٹیکس لاگو ہوتا تھا۔
ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کی کوشش کرنا بادی النظر میں اچھا اقدام ہے، تاہم اس کے لئے ٹیکس کی شرح کم کرنا یا ایمنسٹیاں دینا غیر دانشمندانہ اور لاحاصل اقدام ہے۔
اس معاملے میں گزشتہ چند عشروں میں سب سے بہترین اقدام اسحاق ڈار نے کئے یا کرنے کی کوشش کی کہ لوگوں کو فائلر بننے پہ مجبور کیا جائے۔...
ہمیں ہمیشہ سے ایسی ایمنسٹی سکیمیں پرمزاح لگتی رہی ہیں۔ یہ بھی ویسی ہی ہے۔
جائیداد کی ویلیو ایشن والا اقدام بظاہر اہم اور شاندار ہے، تاہم اس بات کی (تقریباً) قسم کھائی جا سکتی ہے کہ اس پہ عملدرآمد نہیں ہو گا، یا نہیں ہو سکے گا، یا نہیں ہونے دیا جائے گا۔