کراچی سے چلتے چلتے جب ٹرین جہلم کے علاقے میں داخل ہوتی ہے تو سینکڑوں میل تک پھیلے ہوئے میدانی علاقوں کے بعد سطح مرتفع پوٹھوہار کے اس علاقے میں ایک دم ہی پہاڑی سلسلے شروع ہوجاتے ہیں، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے، اور وہ بھی چٹیل نہیں سرسبزو شاداب اور خوبصورت، ہر منظر قابل دید۔ حسن کے یہ نظارے پھر چین...