جگہ کی تفصیل تو نایاب صاحب نے بتا دی، وجہٴ تسمیہ یہ ہے کہ مہار ایک ذات کا نام ہے شاید جٹ برادری کی ہے، جبکہ آلو، واضح رہے کہ یہ آلو سبزی کے وزن پر نہیں بولا جاتا، بلکہ لو لگنے والی لو کے وزن پر آلو ہے، آلو اور بھیلو مہار ذات کے دو بھائی تھے جن کہ ناموں پر یہ دو گاؤں آلو مہار اور بھیلو مہار بسے...