اختتام ہفتہ کے تین چار روز بعد ایک دن میں کمپنی کے کوانٹٹی سروئیر کے آفس کسی کام سے گیا۔ پہاڑ پر پگڈنڈی سی بنی تھی چلتے چلتے جب ان کے دفتر کے قریب پہنچ گیا تو ایک اور پگڈنڈی سے لال زادہ ہاتھ میں کیتلی اور تین چار کپ پکڑے اسی طرف آتا دیکھائی دیا۔ میں اپنی روانی میں چلتا جا رہا تھا، اور لال زادہ...