شوقِ بے تاب کا انجام، تحیّر پایا
دل سمجھتے تھے جسے، دیدہٗ حیراں نکلا
کیا کہنے صاحب !
تشکّر مکمل کرنے کا ۔
شاید " پسندیدہ اشعار" میں لگانے کے لئے چُنے اشعار یہاں لگادیے میں نے
پسندیدہ اشعار، سے اشعار نکل کر، فیس بک اور ٹویٹر پر گشت کر رہے ہیں :)
خلیل بھائی بہت خوش رہیں
شکیل بدایونی
اِک عشق ہی کیا شعلہ فشاں میری غزل میں
پنہاں ہیں رموزِ دو جہاں میری غزل میں
تعمیر کے پہلوُ ہیں نہاں میری غزل میں
مِلتا نہیں رجعت کا نِشاں میری غزل میں
دیکھے تو کوئی دیدۂ ادراک و یقین سے
ہر منظرِ فطرت ہے جواں میری غزل میں
اُردو کو جس اندازِ بیاں کی ہے ضرورت
مِلتا ہے وہ اندازِ...
غزلِ
اسرارالحق مجاز
نِگاہِ لُطف مت اُٹھ ، خُوگرِ آلام رہنے دے
ہمیں ناکام رہنا ہے، ہمیں ناکام رہنے دے
کسی معصُوم پر بیداد کا اِلزام کیا معنی
یہ وحشت خیز باتیں عشقِ بدانجام رہنے دے
ابھی رہنے دے دل میں شوقِ شورِیدہ کے ہنگامے
ابھی سر میں محبّت کا جنُونِ خام رہنے دے
ابھی رہنے دے کچُھ دن...
غزلِ
اسرارالحق مجاز
حُسن کو بے حجاب ہونا تھا
شوق کو کامیاب ہونا تھا
ہجْرمیں کیف اِضطراب نہ پُوچھ
خُونِ دِل بھی شراب ہونا تھا
تیرے جلووں میں گِھر گیا آخر
ذرّے کو آفتاب ہونا تھا
رات تاروں کا ٹوٹنا بھی مجاز
باعثِ اِضطراب ہونا تھا
اسرارالحق مجاز