1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

مجاز :::: نِگاہِ لُطف مت اُٹھ ، خُوگرِ آلام رہنے دے -- Asrar ul haq Majaz

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 24, 2013

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,616
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm


    غزلِ
    [​IMG]
    اسرارالحق مجاز

    نِگاہِ لُطف مت اُٹھ ، خُوگرِ آلام رہنے دے
    ہمیں ناکام رہنا ہے، ہمیں ناکام رہنے دے

    کسی معصُوم پر بیداد کا اِلزام کیا معنی
    یہ وحشت خیز باتیں عشقِ بدانجام رہنے دے

    ابھی رہنے دے دل میں شوقِ شورِیدہ کے ہنگامے
    ابھی سر میں محبّت کا جنُونِ خام رہنے دے

    ابھی رہنے دے کچُھ دن لُطفِ نغمہ، مستئ صہبا
    ابھی یہ ساز رہنے دے، ابھی یہ جام رہنے دے

    کہاں تک حُسن بھی آخر کرے پاسِ وضع داری
    اگر یہ عشق خود ہی فرقِ خاص و عام رہنے

    بہ ایں رِندی، مجاز اک شاعرِ مزدور و دہقاں ہے
    اگر شہروں میں وہ بدنام ہے، بدنام رہنے دے


    اسرار الحق مجاز

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
  2. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت خوب ۔۔۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  3. نمرہ

    نمرہ محفلین

    مراسلے:
    595
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Paranoid
    ہمیں ناکام رہنا ہے، ہمیں ناکام رہنے دے!
    خوبصورت کلام شریک محفل کرنے کا شکریہ۔
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر