کہتے ہیں ایک شخص نے ایک فقیر سے اپنے خواب کی تعبیر چاہی اور بیان کیا کہ میں جنگل میں چلا جا رہا ہوں کہ نا گہاں ایک شیر میرے پیچھے دوڑا، میں خوف کے مارے بھاگا اور جلد ہی ایک درخت کے اوپر چڑھ گیا- اور شیر درخت کے پاس کھڑا ہو گیا-
میں جس شاخ پر بیٹھا تھا، دیکھا کہ دو چوہے ایک سیاہ اور دوسرا سفید...