ہمارے گھر میں میری بڑی آپا کے مضمون "تہذیب نسواں" اور "عصمت " میں شائع ہونے لگے تھے اور اماں گرمیوں کی لمبی دوپہریں صرف کر کے ان مضامین کو بڑی مشکل سے اٹھاتی تھیں-
آپا نے کئی مرتبہ کہا کہ اماں یہ آپ کے پڑھنے کی چیزیں نہیں ہیں کہ ان میں عورتوں کے مشکل مسائل کی نشان دہی کی گئی ہے لیکن وہ آپا کی...