نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    صبا کے ہاتھ میں نرمی ہے اُن کے ہاتھوں کی ٹھہر ٹھہر کے یہ ہوتا ہے آج دل کو گماں وہ ہاتھ ڈھونڈ رہے ہیں بساطِ محفل میں کہ دل کے داغ کہاں ہیں نشستِ درد کہاں فیض صاحب صاحب چار دن سے شاید یہی کچھ ہو رہا ہو :)
  2. طارق شاہ

    عورت اور مرد : ایک مصاحبہ.......از ماری لاتھراپ

    فلک شیر صاحب ! جیسا آپ کا کئے ترجمہ، پڑھنے کے بعد داد و تحسین خود پر لازم گردانا تھا اور خود کو جیہ صاحبہ کا متشکر محسوس کیا تھا وہی صورت اور کیفیت اب بالا دئے لنک میں پشتو نظم کے پڑھنے کے بعد ہوئی ہے ، فرق صرف یہ ہے کے مترجم اور واسطہ کی نشت بدل گئی ہے ۔ ممنون ہوں آپ کا، لنک دینے پر ، اور بہت...
  3. طارق شاہ

    عورت اور مرد : ایک مصاحبہ.......از ماری لاتھراپ

    یہاں بروئے تحریر اورمتذکرہ امور پر خیالات میں ان کی خصوصیت کا معترف تو میں بھی ہوں الله انھیں خوش رکھے ۔ یہ شاید ، یہاں ان کے کسی مخصوص ترجمہ یا کام کی طرف آپ کا اشارہ ہے
  4. طارق شاہ

    عورت اور مرد : ایک مصاحبہ.......از ماری لاتھراپ

    فلک شیر صاحب! بہت خوب ، بہت عمدہ اور پر اثر ترجمہ کیا ہے آپ نے تشکّر اسے ہم سے یہاں شیئر کرنے پر، ڈھیروں داد اور دعائیں بہت خوش رہیں :) تشکّر جیہ صاحبہ کا بھی اسے دوبارہ زندہ کرنے پر ، کہ پڑھ کر لطف اندوز ہونا نصیب ہوا ، نجانے کیسے نظر سے نہیں گزری :)
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تجھ سے تو کوئی گِلہ نہیں ہے قسمت میں مِری صلہ نہیں ہے جو زیست کو مُعتبر بنا دے ایسا کوئی سِلسلہ نہیں ہے پروین شاکر
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تجربہ مجھ کو ہے دونوں سے گزرنے کا میاں زندگی صبر طلب اُس کی گلی سے کم ہے علی ارمان
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چوہدری صاحب! پہلا مصرع وزن میں نہیں ، یوں کریں گے تو صحیح ہوگا: بہت عجیب روایت ہے بزرگوں کی مِری ! کہ پگڑیوں کو سروں سے عزیز رکھتے ہیں (شاعر کا بھی نام لکھ دیا کریں تو ممنون ہوں گا ) تشکّر جناب :)
  8. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: دوست یا دشمنِ جاں کُچھ بھی تم اب بن جاؤ :::: Shafiq Khalish

    شفیق خلش غزل دوست یا دشمنِ جاں کُچھ بھی تم اب بن جاؤ جینے مرنے کا مِرے ، اِک تو سبب بن جاؤ ہو مثالوں میں نہ جو حُسنِ عجب بن جاؤ کِس نے تم سے یہ کہا تھا کہ غضب بن جاؤ آ بسو دل کی طرح گھر میں بھی اے خوش اِلحان زندگی بھر کو مِری سازِ طرب بن جاؤ رشک قسمت پہ مِری سارے زمانے کو رہے ہمسفرتم جو...
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ تو بلبل نظر آتا ہے چمن میں ، نہ تو گُل ! اِک طرف برگِ خزاں ڈھیر ہیں، اک سُو کانٹے خواجہ حیدرعلی آتش
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں نے چاہا تھا ، سرِصُبْحِ جوانی بھی یہی ! تم ہی سانسوں کی مہک، دل کی طلب بن جاؤ شفیق خلش
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دوست یا دشمنِ جاں کُچھ بھی تم اب بن جاؤ جینے مرنے کا مِرے ، اِک تو سبب بن جاؤ شفیق خلش
  12. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    نَوِشْتۂ تقدِیرتونہیں کہ ہر جگہ بیک وقت ہو بارش امریکہ چھوٹا سا، یا مسقط ، شارجہ کی طرح بڑا بھی نہیں یہاں ایک جگہ پر برف ہے تو دوسری جگہ بارش کہیں سخت سردی تو کہیں موسم معتدل
  13. طارق شاہ

    جاں نثار اختر جب بھی ہنگامِ دار و رسن آگیا :: جاں نثار اختر

    اعتمادِ محبّت تو دیکھے کوئی ! اُن میں اِک خاص بیگانہ پن آگیا بہت خُوب تشکّر شیئر کرنے پر خلیل الرحمان بھائی بہت خوش رہیں :)
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر سے ہمارے دل میں مکیں بن کےآ رہو ٹوٹے اب اس مکان کو رستہ نہیں رہا شفیق خلش
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صد شُکر ریزہ ریزہ کا خدشہ نہیں رہا دل ضبط و اعتبار میں خستہ نہیں رہا شفیق خلش
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پاؤں رُکے ، نہ دَشت کی وُسعت تمام کی ہم نے تو عمر بھر یونہی ہجرت تمام کی میثم علی آغا
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آواز دے کے چُھپ گئی ہر بار زندگی یم ایسے سادہ دل تھے کہ ہر بار آ گئے احمد فراز
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گھر سے چلے تھے ہم تو خُوشی کی تلاش میں غم راہ میں کھڑے تھے وہی ساتھ ہو لیے راجندر کرشن
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یُوں حسرتوں کے داغ محبت میں دھو لیے خُود دل سے دل کی بات کہی اور رو لیے راجندر کرشن
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مریضِ عشقِ جاناں کا مداوا وصلِ جاناں ہے طبیبوں سے کہو لکھتے ہو کیوں نسخہ دوائی کا فضل اللہ خان قندہاری
Top