نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُن اُجالوں کی دُھن میں ‌پھرتا ہُوں چَھب دِکھاتے ہی جو گزُر جائیں ناصر کاظمی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فرصتِ موسمِ نشاط نہ پُوچھ جیسے اِک خواب، خواب میں دیکھا ناصر کاظمی
  3. طارق شاہ

    ناصر کاظمی :::: شعاعِ حُسن تِرے حُسن کو چھپاتی تھی :::: Nasir Kazmi

    شعلہ سا پیچ وتاب میں دیکھا جانے کیا اضطراب میں دیکھا گُل کدوں کے طلِسم بُھول گئے وہ تماشا نقاب میں دیکھا آج ہم نے تمام حُسنِ بہار ایک برگِ گلاب میں دیکھا سر کھُلے، پابرہنہ، کھوٹے پر رات اُسے ماہتاب میں دیکھا فرصتِ موسمِ نشاط نہ پُوچھ جیسے اِک خواب، خواب میں دیکھا ناصر کاظمی صاحب :):)
  4. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    جی الف عین (عبید صاحب) ، صابن دانہ پر یہ کہ صابن دانہ کسی کی اختراعی شکل جو اُس کی سماعت یا بصری دھوکے سے معرض وجود آئی ہو کا اُسی ہی کی طرح یا اُس سے کم خواندہ یا آئی کیو رکھنے والے یا والوں کا بتدریج عمل اختیاری (adoption) ہو سکتا ہے ۔ جیسا لفظ کافی کو کسی نے کوفی کردینا، یا شوربہ کا...
  5. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    نہیں رہا ویسا زور شور سے کچے قیمہ کے کباب (steak tartare) کھانے کا جس طرح ستر یا اسی کے عشرے میں یہاں (امریکہ میں) تھا ابھی شاذ ہی ہے، کہیں اہتمام سے کھایا جائے تو الگ بات ہے ورنہ عام فوڈ شاپس یا ریسٹورنٹ میں نہیں (ہاتھ اور مشین کے قیمے کا ذکر ذائقے میں consistency کی نسبت سے تھا )
  6. طارق شاہ

    ناصر کاظمی :::: شعاعِ حُسن تِرے حُسن کو چھپاتی تھی :::: Nasir Kazmi

    غزل شعاعِ حُسن تِرے حُسن کو چھپاتی تھی وہ روشنی تھی کہ صُورت نظر نہ آتی تھی کسے مِلیں، کہاں جائیں کہ رات کالی ہے وہ شکل ہی نہ رہی ، جو دِیے جلاتی تھی وہ دن توتھے ہی حقیقت میں عمرکا حاصل خوشا وہ دن ، کہ ہمیں روز موت آتی تھی ذرا سی بات سہی ، تیرا یاد آجانا ! ذرا سی بات بہت دیر تک رُلاتی...
  7. طارق شاہ

    سیف کوئی نہیں آتا سمجھانے

    بہت خوب کیا کہنے صاحب ! تشکّر شیئر کرنے پر :) پھر آنچل سے ہوا دی شعلہء گل کو بادِ صبا نے سیف وہ غم کہ تشنہ خُوں ہے ہم زندہ ہیں جس کے بہانے دونوں کے مصرع اولیٰ میں ٹائپو ہے ، دیکھ لیجئے گا :)
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عمر کیسے کٹے گی سیف یہاں رات کٹتی نظر نہیں آتی سیف الدین سیف
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تیری محفِل کو دوڑتا ہے خیال بے خودی راہ پر نہیں آتی سیف الدین سیف
  10. طارق شاہ

    سیف جب تصور میں نہ پائیں گے تمہیں

    حسرتو ! دیکھو یہ ویرانۂ دل اِس نئے گھر میں بسائیں گے تمہیں کیا کہنے تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں صاحب :)
  11. طارق شاہ

    سیف وعدہ

    سیف صاحب کی بہت خوب لکھی نظم شریکِ محفل کرنے پر بہت سی داد قبول کیجیے ۔ بہت خوب اور مربوط کلام کے شاعر تھے غضب شاعری کر گئے ہیں اسی بحر میں : رات کے بے سُکوں خموشی میں رو رہا ہُوں کے سو نہیں سکتا سامع یا قاری کو بھی رلانے کے لئے کافی ہے آپ کی اس پیشکش میں معمولی سی ٹائپوز ہیں دُور...
  12. طارق شاہ

    سیف تمہاری یاد کہیں رکھ کر بھول گیا ہوں

    بہت خُوب صاحب ! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں :)
  13. طارق شاہ

    سیف باقی رہی نہ خاک بھی میری زمانے میں

    شیزان صاحب !بہت خوب انتخاب ، تشکّر شیئر کرنے پر نیچے، لکھے شعر : اب کِس سے دوستی کی تمنّا کریں گے ہم اِک تم جو مِل گئے ہو سارے زمانے میں کے مصرع ثانی میں ٹائپو ہے شاید ۔ دیکھ لیں گے تو کیا بات ہو ۔ تشکر ایک بار پھر سے ، بہت خوش رہیں :)
  14. طارق شاہ

    سیف مسجد و منبر کہاں میخوار و میخانے کہاں

    بہت خوب انتخاب ، تشکّر شیئر کرنے پر صاحب ! ذیل میں درج شعر : یہ بھی تیرے غم کا اِک بدلا ہوا انداز ہے میں کہاں ورنہ غمِ دوراں کہاں کا مصرع ثانی ٹائپو کی وجہ سے وزن میں نہیں ۔ دیکھ لیں گے تو کیا بات ہو ۔ تشکر ایک بار پھر سے ، بہت خوش رہیں :)
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شعر اچھا ہے ، شاعر ؟ اگر میں کہتا تو یوں کہ : دونوں انا کی برف سے ، زندہ جمے رہے ! جذبوں کی تیز دھوپ میں پگھلا نہ وہ نہ میں :)
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نظر سے جو اُس کی نظر مِل گئی ہے محبت کو جیسے اثر مِل گئی ہے سرِشام وہ بام پر آئے ، شاید ! ہم آئے گلی میں خبر مِل گئی ہے شفیق خلش
  17. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: دوست یا دشمنِ جاں کُچھ بھی تم اب بن جاؤ :::: Shafiq Khalish

    تشکّراظہار خیال اور پذیرائیِ انتخاب پر جناب کاشفی اور ظفری صاحب خوشی ہوئی جو منتخبہ غزل آپ صاحبان کو پسند آئی بہت خوش رہیں :):)
  18. طارق شاہ

    بہزاد لکھنوی میں ان کی نظروں میں سمایا ہوا ہوں - بہزاد لکھنوی

    قسم یاد کی اور قسم بھولنے کی میں بُھولانہیں ہوں بھلایا ہوا ہوں :)
  19. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ساگودانہ صحیح ہے یا سابودانہ ؟ احباب کو دونوں، بولتے لکھتے سنا اور دیکھا ہے
  20. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    قیمہ اگر مشین کا بنایا ہوا ہو تو وہ ہاتھ کے بنائے قیمہ کے مقابل ہمیشہ یکساں مشمولات پر ذائقہ میں بھی یکسانیت رکھتا ہے جبکہ ہاتھ کے بنے قیمے کے گوشت کے ٹکڑوں میں یکسانیت نہ ہونے کی وجہ سے مشمولات ہمیشہ ایک جیسے ہونے پربھی اس کےذائقے میں ہمیشہ یکسانیت ہونا ممکن نہیں
Top