دلّی یاترا ہوچکی تھی۔۔۔
اب لوٹ کے ہم دیوبند آئے۔۔۔
صبح جب دیوبند پہنچے تو گھر میں حسب معمول سناٹا تھا۔ کزنز اسکول کالج جاچکے تھے۔ چچی گھر کے کاموں میں مصروف تھیں۔ چچا ملازمت پر اور دادی اندر کمرے میں۔
ہم تینوں مسافر اپنا سامان اتار کر کمرے میں بچھی چاندنی پر لیٹ گئے۔ چچی گرم گرم چائے لے...