یہی معلوم کرنے تو میں اِدھر آیا تھا کہ کون سب کو اُدھر دھکیل رہا ہے۔۔۔ لیکن معلوم یہ پڑا کہ صاحب دھاگہ بھی کب کے اِدھر سے اُدھر ہوچکے ہیں۔۔۔ یعنی باتوں کے ساتھ ساتھ اب اراکین بھی محفوظ نہیں۔
یہ ساری کہانی ہی اِدھر اُدھر کی ہے۔ کل بھی جب میں اُدھر کی بات اِدھر کرنے آیا تو پتا چلا کہ اِدھر سے سب باتیں کرنے اُدھر گئے ہوئے ہیں۔ مجھے بہت عجیب لگا۔ اور میں نہ اِدھر نہ اُدھر کے مصداق کیا معلوم کِدھر کو ہو لیا۔