۱) جب کبھی مجنوں لیلیٰ لیلیٰ کرتا زنجیرِ علائق پر ضربِ رندانہ مار کر صحرا کے ویرانوں کی جانب بھاگ نکلتا، تب تب اس کا باپ اس کی تلاش میں قافلے دوڑا دیتا۔ اونٹوں کی گھنٹیوں کا شور صحرا کے ویرانوں کی خاموشی کا سحر توڑ تا رہتا ۔ یوں اس دیوانے کی وجہ سے صحرا میں گھنٹیوں کا شور بپا رہتا۔
۲) دلِ...