شاعر شمسی مہینے کی چودھویں کو یہ غزل لکھنے بیٹھا ہے، اس امید کے ساتھ کہ محبوب تاقیامت اس راز کو پہنچ نہ پائے گا کہ اس چودھویں رات کا پورے چاند سے کوئی لینا دینا نہیں. مزید برآں شمسی مہینے کی چودھویں کو اس بار اتفاق سے اماوس کی رات ہے. شاعر کے دوست اسے طعنے مار رہے ہیں کہ تمہارا محبوب جس کے پیچھے...