آصف پرائمری پاس کرکے سیکنڈری میں آگیا۔ ممانی نے شام کی ٹیوشن لگوادی۔ ہم تماشا دیکھنے پہنچ گئے۔آصف کے ماسٹر صاحب اتنے موٹے تھے کہ انہیں دیکھ کر بے تحاشہ ہاتھی یاد آجاتا۔ بعد میں جب ہاتھی دیکھتے تو بے تحاشہ ماسٹر صاحب یاد آجاتے۔
اس شام سب لان میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ ماسٹر صاحب آگئے۔ ان کی...