نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    فیض فیض احمد فیض ::::: رات آئی ہے شبّیر پہ یلغارِ بَلا ہے ::::: Faiz Ahmad Faiz

    مرثیۂ امامؑ رات آئی ہے شبّیر پہ یلغارِ بَلا ہے ساتھی نہ کوئی یار نہ غمخوار رہا ہے مونِس ہے تو اِک درد کی گھنگھور گھٹا ہے مُشفِق ہے تو اِک دِل کے دھڑکنے کی صدا ہے تنہائی کی، غُربت کی، پریشانی کی شب ہے ! یہ خانۂ شبّیر کی وِیرانی کی شب ہے دُشمن کی سپہ خواب میں‌ مدہوش پڑی تھی پَل بھر کو کسی کی...
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تجھ سے دُوری میں بھی خوش رہتا ہُوں پہلے کی طرح بس کسی وقت بُرا لگتا ہے تنہا ہونا احمد مشتاؔق
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کم تھے تنہا ، کہ ہُوا پیار بھی اُس ظالم سے جس کی چاہت نے کِیا اور بھی تنہا ہم کو شفیق خلؔش
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُس کی محِفل میں بیٹھنے سے ہَمَیں کُچھ تو آدابِ بندگی آئے باقؔر زیدی
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کام تو ہم سے ہو سکا نہ کوئی ! کرکے باتیں بڑی بڑی آئے باقؔر زیدی
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یعنی، ترتیبِ کرم کا بھی سلیقہ تھا اُسے ! اُس نے پتّھر بھی اُٹھایا مجھے پاگل کر کے عِید کا دِن ہے سو کمرے میں پڑا ہُوں اسلؔم اپنے دروازے کو ، باہر سے مقفّل کر کے اسلؔم کولسری
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جب حَسِیں ہوں کنارہ کش باؔقر پِھر تو اچھّا ہے ، موت ہی آئے باقؔر زیدی
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    غالؔب و مِیؔر بن رہے ہیں لوگ شعر سمجھیں، نہ شاعری آئے باقؔر زیدی
  9. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::خواب ہی خواب اب تلک دیکھوں :::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلؔش خواب ہی خواب اب تلک دیکھوں کب حقیقت میں اِ ک جھلک دیکھوں کوئی صُورت دِکھے وہی صُورت معجزہ کچھ تو، اے فلک دیکھوں چشم ترسے ہے بَوجھ پلکوں پر جی کرے غم ذرا چھلک دیکھوں گِرتےقطرے کی کیا حقیقت ہے بن کے آنسو میں خود ڈھلک دیکھوں دِید سے جس کی ، زندگی بدلی! کاش اُس کی میں...
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    گِرتےقطرے کی کیا حقیقت ہے بن کے آنسو میں خود ڈھلک دیکھوں شفیق خلؔش
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جسے جہاں میں سدا اشکبار رہنا ہو تِرے فسُونِ تبسّم کا اعتبار کرے صُوفی تبسّؔم
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    چشم ترسے ہے بوجھ پلکوں پر ! جی کرے غم ذرا چھلک دیکھوں شفیق خلؔش
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خواب ہی خواب اب تلک دیکھوں ! کب حقیقت میں اِ ک جھلک دیکھوں شفیق خلؔش
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بد نصیبی نہ چھوڑتی ہے خلؔش مہرباں خود پہ یُوں فلک دیکھوں شفیق خلؔش
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    صُورت نِگار حُسن کی تجوِیز کے نِثار مُشتِ غُبارِ شوق کو اِنساں بنا دیا شیخ عبدالطیف تپؔش
  16. طارق شاہ

    مُصحف اقبال توصیفی :::::: یاد پھر آئی تِری، موسم سلونا ہو گیا :::::: Mushaf Iabal Tausifi

    یاد پھر آئی تِری، موسم سلونا ہو گیا شُغل سا آنکھوں کا بس دامن بھگونا ہو گیا اب کسی سے کیا کہیں ہم کِس لئے برباد ہیں اب کسی کی کیوں سُنیں جو کچھ تھا ہونا ، ہو گیا گیت بابُل کے سُنانے تیری سکھیاں آ گئیں میں تو بس بچپن کا اِک ٹُوٹا کھلونا ہو گیا میری پلکوں پر مِرے خوابوں کی کرچیں رہ گئیں نیند...
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کام آئے اُن کے ہاتھوںہم اپنی رضا کے ساتھ اِترائے جس پہ پھرتے ہیں کیا کیا ادا کے ساتھ شفیق خلؔش
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِک حقیقت سہی فردوس میں حُوروں کا وجوُد حُسنِ انساں سے نمٹ لوُں، تو وہاں تک دیکھوُں احمد ندیؔم قاسمی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    گو میں رہا رہینِ سِتم ہائے روزگار ! لیکن، تِرے خیال سے غافِل نہیں رہا مِرزا اسداللہ خاں غاؔلب
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کِس قدر ہو گا یہاں مہر و وفا کا ماتم ہم تری یاد سے جس روز اُتر جائیں گے فیض احمد فؔیض
Top