گذشتہ کئی سال سے بچوں کے سالانہ امتحانات کے خاتمے اور نئی کلاسز کے شروع ہونے کے درمیانی پیریڈ کو ہمارے گهر میں 'پٹ ترپٹ' سیزن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عموماً یہ دورانیہ تین چار دن پر محیط ہوتا تها لیکن امسال یہ آپریشن کچھ زیادہ ہی لمبا ہوتا جا رہا ہے۔
شومئی قسمت سے کچھ ایسے بکس بهی کهل گئے جن...