اچھی بات ہے۔ کسی دور میں محفل میں اس طرح کی سرگرمیاں بہت عام تھیں۔ مگر اب بہت سی چیزوں کے نیچے وہ سب ڈوب گئیں ہیں۔ یہ ایک صحت مندانہ اقدام ہے۔ اس طرح کے اور بھی سلسلے شروع کریں۔
ان میں سے میرے لئے کوئی بھی جواب نہیں ہے۔ میں سب سے زیادہ لطف اندوز کمرے میں اندھیرا کر کے غزلیں سن کر ہوتا ہوں۔ یا پھر کوئی دلچسپ کتاب پڑھنے پر لطف اندوز ہوتا ہوں۔ دوستوں کے ساتھ ایسے مقامات پر جانا جن پر پہلے کبھی جانے کا اتفاق نہ ہوا ہو بھی میرے لئے بہت پرلطف اور دلچسپ ہے۔ :)
اچھا دھاگا شروع...
برائے توجہ منتظمین! مکرم ابن سعید ،محترم نبیل اور سرکار محمد وارث
اس دھاگے میں سیاست کے نام پر جتنی بھی "لچ تلی" گئی ہے اس کو کسی سیاسی "کت خانے" کی زینت بنا دیا جائے تو میں صمیم قلب سے شکرگزار رہوں گا۔