شکریہ زیک۔ واقعی شروع کے دنوں میں "قتیلِ غالب" تھا اور اب بھی ہوں :)
بہت شکریہ آپ کا، نوازش :)
شکریہ مقدس :)
شکریہ نایاب صاحب!
آپ کی مسکراہٹ لاجواب ہے، شکریہ :)
شکریہ آپ کا، نوازش :)
شکریہ عبداللہ صاحب، ذرہ نوازی ہے آپ کی۔
شکریہ جماعتی صاحب، ذرہ نوازی آپ کی، نوازش آپ کی۔
شکریہ شاکر صاحب،...
غمِ یاراں غمِ دنیا غمِ عقبیٰ غمِ ذات
چارہ گر آج تو چاروں پہ ہنسی آنے لگی
ہوئے جاتے ہیں زیادہ ہی کچھ اب رمز شناس
عقل مندوں کو اشاروں پہ ہنسی آنے لگی
قطرہ ہوں پر مجھے راحیلؔ خدا جانے کیوں
قعرِ دریا پہ کناروں پہ ہنسی آنے لگی
کیا کہنے راحیل صاحب عمدہ غزل اور لاجواب اشعار ہیں۔
شکریہ برادرم، آپ کے اس تھریڈ سے مجھے صحیح معنوں میں خوشی ہوئی۔ یہ سات ہزار یا گیارہ ہزار یا تیرہ ہزار یا اُنیس ہزار مراسلے مکمل ہونے تھریڈز کے ساتھ میں "ایزی فیل" نہیں کرتا لیکن یہ دس سال مکمل ہونے واقعی ایک سنگِ میل ہے اور آپ کے تھریڈ سے دلی خوشی ہوئی، بہت شکریہ محترم۔
شکریہ لاریب۔ حُسنِ ظن کے...
یادش بخیر، 31 مئی 2007ء ایک گرم ترین دن تھا، آج تو ماشاءاللہ شاید پورے پاکستان میں ہی اچھا موسم ہے، کم از کم سیالکوٹ میں تو بادل چھائے ہوئے ہیں اور صبح سے وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہو رہی ہے لیکن دس سال پہلے اس دن بہت گرمی تھی یہ اچھی طرح یاد ہے کیونکہ میں اردو محفل کا رکن بننے کے بعد اُس دن...
تعداد - 19333
تاریخ - 31 مئی 2017ء
218 دنوں میں 1693 مراسلے
فی دن اوسط ۔ قریب 8 مراسلے
آج مجھے یہاں اردو محفل کا رکن بنے 10 سال ہو گئے :) 5 مراسلے فی دن کی اوسط بنتی ہے۔
انگشت نمائے خلق بُودن
زِشت است و لیک با تو زیباست
شیخ سعدی شیرازی
لوگوں کی اُنگلیوں کا نشانہ ہونا (یعنی جس کی طرف اُنگلیاں اُٹھ رہی ہوں) بہت بُری اور بدنما چیز ہے لیکن اگر تُو ساتھ ہو تو پھر یہ بہت خوبصورت بات ہے۔
اس معاملے میں ہم بھی آپ کے ساتھی ہی ہیں۔ ہمارا بھی زندگی کا زیادہ عرصہ "عرش" سے نیچے ہی گذرا ہے، جوانی میں کبھی کبھار دماغ "عرش" پر پہنچ جاتا تھا اب تو وہ بھی موقوف ہو چکا، بس اب خود ہی "عرشوں" پر جانے کی کسر رہ گئی ہے :)
جی ہاں "ناپسندیدہ" کی ریٹنگ دیکھ کر اوپر ایک مراسلے پر۔ میں تو یہی کوشش کرتا ہوں کہ پھونک پھونک کر ہی قدم رکھوں لیکن کسی نہ کسی کی ۔۔۔۔ پر جا ہی پڑتا ہے :)
اللہ اللہ، ایک وہ دور تھا پاکستان میں کہ پانچ دس ایم بی کی فائل کے لیے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن اوپر والی معلومات سے تو لگتا ہے کہ انتظار کی "کیفیات" اب بھی وہی ہیں :)